ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / تین سو افریقی پناہ گزین ہسپانوی علاقے میلِیّا میں داخل ہونے میں کامیاب

تین سو افریقی پناہ گزین ہسپانوی علاقے میلِیّا میں داخل ہونے میں کامیاب

Wed, 10 May 2017 19:00:23    S.O. News Service

کارڈوبا،10مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کئی سو افریقی پناہ گزین ہسپانوی علاقے میلِیّا کی سرحد کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ ان تقریباً تین سو افراد کا تعلق جنوبی صحارا کے خطے کے ملکوں سے ہے۔ اس دوران پولیس کے تین اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔ اسپین کا خود مختار علاقہ میلِیّا مراکش کے شمالی ساحل پر واقع ہے، جہاں مراکش کے ساتھ بارہ کلومیٹر طویل زمینی سرحد کو چھ میٹر اونچی دو باڑوں کے ذریعے محفوظ بنایا گیا ہے۔ اس کے باوجود پناہ گزین کیلوں والے جوتے پہن کر یا پھر کمندیں ڈال کر سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


Share: